معروف اداکارہ صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی

Jun 11, 2023 | 22:38:PM
معروف اداکارہ صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے  ایک  انٹرویو کے دوران صبور علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کافی مشکل ہے بلکہ اگر آپ کے ساتھ ایک بھی بچہ ہے تو آپ آسانی سے سفر نہیں کر سکتے۔  انہوں کہا کہ ہماری والدہ کے لیے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا س لیے میری خواہش ہے کہ میں بچوں کی پیدائش سے پہلے جتنا ہو سکتا ہے سفر کروں گی کیونکہ بچوں کی پیدائش کے بعد سفر کرنا مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :آج کا دن تاریخ میں تبدیلی کے طور پر یاد کیا جائے گا، شہباز شریف

اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز میں شائقین کے دل جیتنا ہی میرا مقصد ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آج جس مقام پر ہوں میں اس میں شائقین کا بہت اہم کردار ہے۔