آج کا دن تاریخ میں تبدیلی کے طور پر یاد کیا جائے گا، شہباز شریف

Jun 11, 2023 | 22:55:PM
آج کا دن تاریخ میں تبدیلی کے طور پر یاد کیا جائے گا، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا روس سے سستے تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنے پرکہنا ہے کہآج میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور اسے کل بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا.

 وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخ میں ایک تاریخی تبدیلی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا، ہم نے خوشحالی، معاشی ترقی، توانائی سلامتی اور کم لاگت ایندھن کی فراہمی کی طرف آج پہلا اور انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے، روس سے پاکستان آنے والی تاریخ میں خام تیل کی یہ پہلی کھیپ ہے اور یہ روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کی شروعات ہے.

اس موقع پر میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی اقدام کی تکمیل میں شریک رہے اور روس سے خام تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا.