عامر لیاقت کی وفات ، پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کا بڑا اعلان

Jun 11, 2022 | 21:36:PM
عامر لیاقت سوئم
کیپشن: عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال بھی میدان میں آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے ، ٹویٹ میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔
عامر لیاقت کی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کا سوئم اتوار 12 جون کو ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ سوئم شام پانچ بجے، عصر اور مغرب کے درمیان ہوگا، انہوں نے احباب کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے پیغام میں عامر لیاقت کے گھر کا پتہ بھی لکھا ہے۔


واضح رہے کہ دوروز قبل ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات ہوگئی تھی، عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی ہے جبکہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :عثمان بزدار نے وزیرخزانہ پنجاب کی گمشدگی کا اشتہار لگا دیا