عثمان بزدار نے وزیرخزانہ پنجاب کی گمشدگی کا اشتہار لگا دیا 

Jun 11, 2022 | 20:20:PM
عثمان بزدار ، ٹویٹر اکاؤنٹ
کیپشن: عثمان بزدار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے ۔عثمان بزدار نے پنجاب کے وزیرخزانہ کی گمشدگی کا اشتہار لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر وزیرخزانہ کی گمشدگی کا اشتہار لگایا جس میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کا وزیرخزانہ اپریل سے لاپتہ ہے کسی کو مل جائے تو پنجاب اسمبلی کو اطلاع دے کیوں کہ وزیرخزانہ نے صوبے کا بجٹ بنانا ہے اور 13جون کو پیش بھی کرنا ہے ،وزیرخزانہ کی علامتی نشانی یہ ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت کا رکن ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کا بجٹ پیش ہونے میں دو روز باقی ہیں لیکن بجٹ کون پیش کرے گا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی