مفتی تقی عثمانی کیساتھ ڈیجیٹل اثاثوں کی شرعی حیثیت پر مفید ملاقات ہوئی: بلال بن ثاقب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نےکہا ہےکہ ان کی مفتی تقی عثمانی صاحب کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں (Digital Assets) اور ان کی شرعی حیثیت سے متعلق جاری مباحثے پر ایک تعمیری اور مفید ملاقات ہوئی۔
ایکس پر جاری بیان میں بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ اور مفتی تقی عثمانی ایک بنیادی مقصد پر متفق ہیں اور وہ یہ ہےکہ پاکستانی عوام کو دھوکہ دہی، استحصال اور مالی نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں انہوں نے یہ مؤقف پیش کیا کہ بلاک چین، ڈیجیٹل اثاثے، اسٹیبل کوائنز (Stablecoins) اور حقیقی اثاثوں پر مبنی ٹوکنائزڈ اثاثے (Tokenized Real-World Assets) مختلف نوعیت کی ٹیکنالوجیز پر مشتمل ایک وسیع میدان ہیں، اس لیے ان کا جائزہ ایک ہی زاویے سے لینےکے بجائے، ان کی تکنیکی نوعیت کا باریک بینی سے تجزیہ کرنےکے ساتھ ساتھ ان کا جامع شرعی جائزہ بھی ضروری ہے۔
Today, I had a constructive discussion with Mufti Taqi Usmani Sahib on digital assets and the ongoing conversation around their Shariah status.
— Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) July 11, 2026
We are united on one fundamental objective: protecting Pakistanis from fraud, exploitation, and financial harm.
I shared that…
بلال بن ثاقب نے مزیدکہا کہ چونکہ یہ شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے، اس لیے میری خواہش ہےکہ معزز علمائے کرام، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور صنعت سے وابستہ ماہرین کے درمیان مسلسل مشاورت اور مکالمہ جاری رہے، تاکہ پاکستان کی پالیسی اسلامی اصولوں اور ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز کی مکمل اور درست سمجھ کی بنیاد پر مرتب کی جاسکے۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی کا کرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آیا ہے، مفتی محمد تقی عثمانی کے مطابق ماہرین کی اب تک کی تحقیق اور رائے کے مطابق کرپٹو کرنسی مال نہیں ہے بلکہ کھاتے میں فرضی نمبروں کا اندراج ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ چاہے یو ایس ڈی ٹی میں ہو یا کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو ، کرپٹو کرنسی سے خریدنا جائز نہیں ہے، مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے تصدیق کی کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق سامنے آنے والا فتویٰ مفتی تقی عثمانی کا ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ،مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی