بھارت کی پاکستان کی زیر صدارت ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کیخلاف سازشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)بھارت، پاکستان کی صدارت میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے خلاف گھٹیا سازشوں پر اتر آیا۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی کھل کر مخالفت کرنے لگا۔
بھارتی حکومت، بورڈ کا جلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے رکن ممالک پر دباؤ، بھارت کی رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے پرکشس آفرز کرنے لگا۔
اے سی سی کے خلاف سازش میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی شامل ہو گئے، رکن ممالک کو سالانہ اجلاس کے خلاف خط لکھنے پر زور ڈالا جانے لگا، سری لنکا کے بعد عمان کو بھی مجبوراً بھارت کی حمایت کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی رکن ممالک کی اکثریت سالانہ اجلاس ڈھاکا میں ہونے کے حق میں ہے، صورتحال ایسی رہی تو اے سی سی کے سالانہ اجلاس پر کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، صدر اے سی سی محسن نقوی نے 24 جولائی کو اجلاس ڈھاکا میں طلب کر رکھا ہے۔
اے سی سی اجلاس کے لیے رکن ممالک 23 جولائی کو ڈھاکا میں اکٹھے ہوں گے، بھارت اور سری لنکا نے اجلاس ملتوی کرنے اور وینیو تبدیل کرنے کا کہا، بنگلہ دیش کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت نے اجلاس کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ