یہ حکمران جب تک ہیں ملک کیلئے بھاری ہیں،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ حکمران جب تک ہیں ملک کیلئے بھاری ہیں،جہاں عدل کا نظام ختم ہوجائے وہاں کچھ نہیں ہوتا ، ہمیں بھی خرابی میں شامل ہونے کا موقع ملا لیکن ایسی سیاست میں کوئی فائدہ نہیں۔
راولپنڈی میں عوام پاکستان پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج ہمارا ایک سال مکمل ہوگیا عوام پاکستان پورے پاکستان میں موجود ہیں،پنجاب سندھ سمیت تمام صوبوں میں ہماری پارٹی موجود ہے ،پاکستان میں سیاست نفرت کا نام بن گیا ہماری جماعت عوام کی بات کرتی ہے،ہماری جماعت ملک کو جوڑنے تفریق ختم کرنے کی بات کرتی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ ماضی کا سلسلہ تھا حکومت کو توڑنے جوڑنے کی روایت واپس آرہی ہے ،آج پاکستان کی حالت ماضی جیسی ہے سیاست میں کوئی عزت نہیں،ایک کام بتائیں جس میں پاکستان عوامی کی بہتری ہو ؟اربوں کھربوں روپے خرچ ہوئے کیا پاکستان میں تعلیم صحت کا نظام بہتر ہے ؟؟آج پاکستان میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر موت کو قتل قرار دینے کی شکایت کی حقیقت سامنے آ گئی
سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ یہ حکمران جب تک ہیں ملک کیلئے بھاری ہیں،جہاں عدل کا نظام ختم ہوجائے وہاں کچھ نہیں ہوتا ، ہمیں بھی خرابی میں شامل ہونے کا موقع ملا اس سیاست میں کوئی فائدہ نہیں ،ملک میں نوجوان مایوسی کا شکار ہیں،ایسی جماعت ایسی سوچ ہو جو ملک کی بات کریں،ہماری ذمہ داری ہے عوام کا سوچیں،رکن کمیٹیوں کو مزید پھیلایا جائے گا ،ان کاکہناتھا کہ سیاست کا مقصد کرسی پر بیٹھنا نہیں،ہم جماعت چھوڑ کر اس لیے بیٹھے عوام کیلئے بہتر سوچیں،گزشتہ 8 سال میں ہر پاکستانی غریب سے غریب تر ہوتا کیا،ملک میں غربت میں اصافہ ہوا چار کروڑ بدترین غربت کی سطح سے نیچے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ چوتھا بجٹ حکومت نے پیش کیا اس میں عوام کی کیا بات ہوئی اصلاحات ہوئیں ؟ہماری کوشش ہے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے ،سیاست کے حوالے سے عوام پاکستان جماعت پاکستان کے اندر ریفارمز لائی گئی ،ہمارا مقصد کالی گلوچ نہیں ٹی وی پروگرام میں یہ عام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سب پکڑے جائیں گے ,موٹر سائیکل سواروں کیلئے اہم خبر