حمیرا کی لاش لینے تاخیر سے کیوں آئے؟ بھائی نے ساری کہانی سنادی

Jul 11, 2025 | 12:48:PM
حمیرا کی لاش لینے تاخیر سے کیوں آئے؟ بھائی نے ساری کہانی سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ حمیرااصغرعلی کے بھائی نے لاش وصول کرنے کےلئے والدکے انکاراورتاخیرکے حوالے سے ساری کہانی بیان کردی۔
حمیرااصغرعلی کے بھائی نویداصغر 10 جولائی دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمیرا کا ہم سے ایک سال سے رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، جب والدہ نے ہمیں بتایا کہ اس سے رابطہ نہیں ہورہا تو میں نے ڈائری میں سے اس کی چند دوستوں کو فون کیا، ان سے بھی کچھ پتا نہیں چل سکا۔


نوید اصغرنے کہاکہ والدہ نے بتایا کہ اس نےکافی عرصے سے یہ نہیں بتایا کہ وہ کراچی میں کہاں رہتی ہے، والدہ کے بارہا پوچھنے پر بھی حمیرا نہیں بتاتی تھیں کہ وہ کہاں جارہی ہیں یا کس جگہ قیام پذیر ہیں،  جب ہمیںموت کی اطلاع ملی تو ہم صدمے میں چلے گئے، ہمیں یقین نہیں آرہا تھا، کچھروز قبل میری پھوپھو کا اچانک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیاجس کی وجہ سے فیملی بہت پریشان تھی۔


والد کی جانب سے لاش وصول کرنے سے انکارکے حوالے سے سوال پر نویداصغرنے کہاکہ میری والدہ کو جب پتہ چلا کہ لاش کی بری حالت ہے تو انہوں نے کہا میں مر ہی کیوں نہ جاؤں لیکن میت نہیں دیکھوں گی، اسی وجہ سے میرے والد نے ایسا کہا کہ ہم ڈیڈ باڈی نہیں لیں گے، اس بات کو غلط رُخ  دے کراچھالاگیا، میں یہاں والد کی اجازت سے ہی لاش لینے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا سے طویل غیرحاضری پرمداح پریشان
اداکارہ کے بھائی  نے مزیدکہاکہ حمیرا خود مختار تھی اور اپنی خوشی سے یہاں مقیم تھی، اس کی رپورٹس آنے کے بعد ایف آئی آر کا معاملہ دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ چندروز قبل کراچی میں ڈیفنس سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے بھائی کے حوالے کی جاچکی ہے۔