حمیرااصغرکے بعد رابعہ بٹ بھی غائب،مداح تشویش میں مبتلا

Jul 11, 2025 | 12:15:PM
حمیرااصغرکے بعد رابعہ بٹ بھی غائب،مداح تشویش میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڈل واداکارہ حمیرااصغرکی پراسرارموت کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل غیر حاضری نے  ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
آنگن،پہلی سی محبت،جیون نگر،یہ دل میراسمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی سپرماڈل واداکارہ رابعہ بٹ کے انسٹاگرام پر تقریباً 10 لاکھ فالوورز ہیں لیکن وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں،انہوں نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ دسمبر 2024 میں کی تھی۔


مداح ان کی انسٹاگرام پوسٹس پر جا کر تبصرے کر رہے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پچھلی دو عیدوں سے ان کا انتظار کر رہے ہیں، پلیز انسٹاگرام پر کچھ پوسٹ کریں۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد سے انہیں اداکارہ کی بہت فکر ہو رہی ہے۔


 کئی مداحوں نے مشی خان، ماورا حسین، سونیا حسین اور یاسر حسین کو ان کی انسٹاگرام پوسٹس پر ٹیگ بھی کیا ہے تاکہ وہ رابعہ بٹ سے رابطہ کر سکیں۔


مداحوں کے بے شمار پیغامات کے بعد رابعہ بٹ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آکر وضاحت دینی پڑی کہ جن کو میری فکر ہے، یہ پیغام اُن کے لیے ہے، شکریہ ان سے رابطہ کرنے کے لیے، وہ زندگی کے ایک سفر پر ہیں اور اس وقت اس بارے میں بات نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں:حمیر اصغر کی موت8سے10ماہ قبل ہوئی:پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
معروف اداکارہ نے لکھا کہ اگر وہ چیز ملی جس کی تلاش ہے تو وہ ضرور مداحوں کو بتائیں گی اور اگر نہ ملی تو بھی سمجھ آجائے گی لیکن دونوں صورتوں میں چیزیں ویسی نہیں رہیں گی جیسی تھیں۔
رابعہ بٹ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔