سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی پینشن کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں اور درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ادارے کو مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے، پی ٹی سی ایل پینشنرز کو 90 دن میں ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پینشن پر نظرثانی وفاقی حکومت کے مطابق کی جائے، ادائیگیوں کا عمل شفاف ہو تاکہ متاثرہ پینشنرز کے جائز مطالبات کا ازالہ کیا جاسکے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین نے پینشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، دونوں ججز نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ