پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر ،ڈالربھی سستا

Jul 11, 2025 | 10:23:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر ،ڈالربھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک یکسچنج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا،100 انڈیکس میں 673 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100 انڈیکس 134455 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 455 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
اس کے بعد بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 669 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 455 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے نئی تاریخی سطح کا ریکارڈ رقم کیا تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد ڈالر 284.56 روپے سے کم ہوکر 284.46 روپے پر آگیا   ہے۔