لاہور میں آتشزدگی کے بعد عمارت منہدم،ایک فائر فائٹرجاں بحق،3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر گودام میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں فائر فائٹر شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں قائم حفیظ سینٹر میں دوپہر ایک بجے آگ لگی جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ رضاکار موقع پر پہنچے،بعد ازاں دوپہر 12 بجے کھوکھر ٹاون بند روڈ سے پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگنے پر ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا،آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 رضاکار زخمی جبکہ ایک شہید ہوگیا۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت طیب عمر 40 سال، جہانگیر عمر 36 سال اور شعیب عمر 28 سال ہیں جبکہ شہید رضاکار کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنےشفیق آباد کا دورہ کیا،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا شہید کی خدمات کو خراج تحسین پش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی انکوائری ہوگئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا ہو گئی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کی ناقص تعمیر گرنے کا سبب بنی،مون سون سیزن میں شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں،چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے مسافر بسوں پر حملے،9 مسافر شہید