کھلے مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

Jul 11, 2023 | 20:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں کھلے مین ہول نے باپ اور نوجوان بیٹے کی جان لے لی۔ 

پہلے پندرہ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرا، بچے کو نکالنے کے لئے والد بھی گٹر میں کود گیا۔

باپ بیٹے  کو  گٹر سےنکالنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر آپریشن شروع کیا تو دم گھٹنے کی وجہ سے دونوں جاں بحق ہو چکے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ 15 سالہ عبدالرحمن کھلے مین ہول پر ڈھکن موجود نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گرا۔

بیٹے کو بچانے کے لئے کوشش کرتے ہوئےوالد ارشد بھی گٹر میں گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی وفات گٹر میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ 

دنوں کی لاشیں نکال کر پمس ہسپتال پہنچا دی گئیں۔