قوم کو سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم  پر فخر ہے, خبیر میں کارروائی پر محسن نقوی کا ردعمل

Jan 11, 2026 | 22:13:PM
 قوم کو سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم  پر فخر ہے, خبیر میں کارروائی پر محسن نقوی کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب کارروائی پر  سی ٹی ڈی کی ستائش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم  پر فخر ہے۔

محسن نقوی  نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ   سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا  اور کہا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے۔ 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا خاتمہ کرکے صوبے کا امن بحال کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیئے: خیبرپختونخوا؛ سی ٹی ڈی کی جمرود میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک