سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

Jan 11, 2024 | 20:52:PM
سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے
کیپشن: اداکار خالد بٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشہور ڈرامہ سیریل جیون نگر کے اہم کردار اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار کافی عرصہ سے شدید علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا،فیملی ذرائع کے مطابق خالد بٹ  کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

خالد بٹ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 1970 میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیا اور 1978 میں انہیں بطور اداکار اپنی پہلی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا،انہوں نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری انتخابات سے باہر