عائشہ رجب ، دانیال عزیز کے بعد طلال چودھری بھی ن لیگ کی لسٹ سے فارغ

Jan 11, 2024 | 19:21:PM
عائشہ رجب ، دانیال عزیز کے بعد طلال چودھری بھی ن لیگ کی لسٹ سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ظفر ڈوگر )8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے جاری سیاسی رسہ کشی میں تمام پارٹیاں اب اپنے اپنے مہرے میدان میں اتار رہی ہیں لیکن ایسے میں خبر آئی ہے کہ ن لیگ نے اپنے ہی امیدواروں کو اپنی لسٹ سے غائب کر دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 96 جڑانوالہ  سے پرانے اور  شریف فیملی کے قریب سمجھے جانے والے رہنما طلال چودھری کو آؤٹ کر دیا ہے ، این اے 96 جڑانوالہ  سے  نواب شیر وسیر کو طلال چودھری کے مقابلے میں فوقیت دی گئی ہے اور اب وہی  این اے 96 سے ن لیگ کے امیدوار ہو ں گے ۔ 

ضلع بھر سے قومی اسمبلی کا ایک ہی حلقہ قیادت کے فیصلے کا منتظر تھا ، لاہور میں طویل مشاورت کے بعد قیادت نے فیصلہ نواب شیر وسیر کے حق میں کردیا ،صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں پی پی 100 اور پی پی 101 کے فیصلے نوازشریف خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی میدان سے اچھی خبر،ملکی ذخائر میں بڑا اضافہ