جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ ایوان صدر کو موصول، متن بھی سامنے آ گیا

Jan 11, 2024 | 20:28:PM
جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ ایوان صدر کو موصول، متن بھی سامنے آ گیا
کیپشن: جسٹس اعجازالاحسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ ایوان صدر کو موصول ہو گیا۔
استعفیٰ کے متن میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتا،جج کے عہدے سے آرٹیکل 206 کی شق ایک کے تحت فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں،جسٹس اعجاز الاحسن کامزیدکہناتھا کہ سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور جج کے طور پر کام کرنا باعث فخر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ پر خواجہ آصف کا بڑا بیان آ گیا