جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ کے بعد جسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس بنیں گے

Jan 11, 2024 | 19:22:PM
جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ کے بعد جسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس بنیں گے
کیپشن: جسٹس منصور علی شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفیٰ کے بعد جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہو گئے،جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپرتھا،جسٹس اعجازالاحسن کو اکتوبر2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن کے مستعفی ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں گے، جسٹس منصور علی شاہ 2027 تک ساڑھے 3 سال چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ نے 24 گھنٹے بعد ہی ن لیگ سے سیاسی بدلہ لے لیا