16 بلین ڈالر کوئی مذاق نہیں، دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہے: بلاول بھٹو

Jan 11, 2023 | 14:12:PM
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 16 بلین ڈالر کوئی مذاق نہیں، پوری دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہے
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 16 بلین ڈالر کوئی مذاق نہیں، پوری دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی فارن پالیسی کامیاب ہوچکی، وزیراعظم نے ایک تیر سے 2 شکار کئے، توقعات اور ٹارگٹ سے زیادہ امداد ملی، ہم انشااللہ سب مل کر کام کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی، 22 کروڑ عوام کی محنت کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک جدوجہد جاری کھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر مدد کا اعلان کیا، کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کئے، برطانیہ نے 36 ملین پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان کیا، ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سیاسی مخالفین نے ہمیشہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا، چین نے 100 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا، ڈنمارک نے 3.8 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا، حنا ربانی اور اسحاق ڈار کی بھی بڑی کاوشیں ہیں، مریم اورنگزیب کی بھی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایک پائی کو شفافیت سے استعمال کرینگے، جرمنی نے 84 ملین یوروز امداد دینے کا اعلان کیا، اپنے تمام برادر ممالک کی اتھاہ گہریوں سے شکرادا کرتے ہیں، قطر نے 25 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا، جاپان نے 77 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا، سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔