رونالڈو کا جادو، النصر کلب کے انسٹاگرام فالوورز میں 1 کروڑ سے زائد کا اضافہ

Jan 11, 2023 | 14:03:PM
رونالڈو کا جادو، النصر کلب کے انسٹاگرام فالوورز میں 1 کروڑ سے زائد کا اضافہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باضابطہ طور پر سعودی کلب فٹبال النصر کو جوائن کیا۔

رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے اس معاہدے کا اعلان مشترکہ طور پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا، اس  پوسٹ کو 3 کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا۔

کلب کو جوائن کرنے کے کچھ دنوں میں النصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق 30 دسمبر کو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہونے سے قبل النصر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد تھی جو اب حیران کن طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

اسکرین گریب/النصر ٹوئٹر اکاؤنٹ

واضح رہے کہ رونالڈو گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ جیٹ میں سعودی دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ان کی باضابطہ آمد کی تقریب مرسول پارک اسٹیڈیم میں ہوئی، اس تقریب میں رونالڈو اور النصر کے فینز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اسٹار فٹبالر کلب کی جرسی پہن کر میدان میں آئے تو مداحوں نے اس موقع پر بھرپور جشن منایا۔