قرضے کی درخواست مسترد ہونے پرمشتعل شہری نے بنک کو آگ لگادی 

Jan 11, 2022 | 14:52:PM
بھارت ، بنک
کیپشن: بھارت میں بنک میں آگ لگی ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک  میں قرضے کی درخواست مسترد ہونے پرمشتعل شہری نے مبینہ طورپر بنک کو آگ لگا دی۔ 
یہ بھی پڑھیں:دو ٹرینوں کے بیچ آنے والا تھوڑا کیسے بچا۔۔ حیران کن ویڈیو
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک شہری نے بنک میںقرضے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی ۔ بنک نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد قرضے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔ملزم نے رات کے وقت بنک میں پٹرول چھڑک آگ لگادی ۔ملزم نے کھڑکی توڑ پر بنک میں پٹرول چھڑکا اور پھر آگ لگائی ۔بنک میں آگ لگتے ہی راہگیروں نے راہگیروں نے دھواں دیکھا اور پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں کو آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق بنک میں آگ لگنے سے تقریبا 12 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔پانچ کمپیوٹر، پنکھے، لائٹس، پرنٹرز، کیش گننے والی مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی اور کیش کاونٹربھی آتشزدگی سے مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی اور وہ رتی ہلی قصبہ کا رہنے والا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا وبا سنگین ۔۔۔ایک روز میں کیسز کا عالمی ریکارڈ