دو ٹرینوں کے بیچ آنے والا گھوڑا کیسے بچا۔۔ حیران کن ویڈیو

Jan 11, 2022 | 14:26:PM
دو ٹرینوں میں گھوڑا بچ گیا
کیپشن: ٹرین کے ساتھ گھوڑا فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گھوڑا ریلوے کی پٹریوں پر دو ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان پھنس جانے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا۔

ویڈیو میں ایک ٹرین کے خوف سے ریل کی پٹریوں پر تیز رفتاری سے گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ مسافر اے دیکھ کر چیخ پکار کررہے ہیں۔ مخالف سمت سے آنے والی دوسری ٹرین دیکھ کر وہ اور پریشان ہوگئے۔

ایک گھوڑا دو ٹرینوں کے بیچ آنے کے باوجود معجزاتی طورپر محفوظhttps://t.co/ldSZn3FHUm

اسیوط گورنری سے سوہاج گورنری کی سمت آنے والی ٹرین نمبر 974 ٹرین نمبر 97 اسوان سے قاہرہ جا رہی تھی جس کے ساتھ ایک گھوڑا پٹریوں پر دوڑ رہا تھا۔

بھاگتے ہوئے وہ ایک ایسے مقام پر آیا جب دوسری سمت سے بھی ایک ٹرین آ رہی تھی تاہم وہ دوڑتا رہا اور دونوں ٹرینوں کی ٹکر سے معجزاتی طورپر محفوظ رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچے ہوشیار۔۔ نیاامتحان دینا ہو گا