بلال یاسین پر حملہ کس نے کرایا؟اہم خبر سامنے آ گئی

Jan 11, 2022 | 14:33:PM
 ن لیگی، ایم پی اے ،بلال یاسین ،فائرنگ ، بدنام زمانہ ،جواریئے،ملوث ، انکشاف
کیپشن:  بلال یاسین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ میں بدنام زمانہ جواریئےکےملوث ہونے کا انکشاف ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورکے علاقےموہنی روڈ اور  پوش علاقوں میں جوا کرانے والے بکیے میاں وکی نے بلال یاسین پر فائرنگ کرائی۔میاں وکی نے شوٹرز کی مدد سے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کروایا۔

پولیس تفشیش میں انکشاف ہوا ہے کہ میاں وکی شوٹرز کو ٹارگٹ دینے کے بعد وقوعہ سے 5 روز قبل اپنے اہلخانہ کے ساتھ دبئی فرار ہوگیا تھا۔

خیال  رہے لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔انہیں زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر  ۔۔فی یونٹ کتنی سستی ہو گی۔۔اہم خبر جانیے