فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ اپنی فطرت کیخلاف کردار ادا کیا، ماہرہ خان کا انکشاف

Feb 11, 2026 | 11:41:AM
فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ اپنی فطرت کیخلاف کردار ادا کیا، ماہرہ خان کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ میں اپنے کردار کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں اپنی فطرت کے خلاف کام کرنا پڑا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ کردار میرے پچھلے کرداروں سے مختلف تھا، اور مجھے ایک زیادہ متنازعہ شخصیت ادا کرنی تھی جو فطری طور پر میرے لیے آسان نہیں تھی لیکن اسکرپٹ اتنا مضبوط تھا کہ کردار کی تیاری میں مدد ملی۔

فہد مصطفیٰ نے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا کہ یہ فلم ایک ’پیسہ وصول‘ تفریحی تجربہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں ایک جذباتی سین ہے جس میں ان کے والد، اداکار صلاح الدین نے انہیں تھپڑ مارا جس میں محبت اور دعاؤں کی جھلک موجود تھی۔

 فلم میں سوشل میڈیا اسٹار ثمرا شہزادی بھی پہلی بار مرکزی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ ایک مجرم باس کے طور پر اور کامیڈین تابش ہاشمی منفی کردار میں شامل ہیں۔

 یہ بھی  پڑھیں :پی  ایس ایل کی مہنگی  ترین ٹیم راولپنڈی میں کونسے کھلاڑی شامل ؟

بلال عاطف خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کامیڈی، ایکشن اور رومانس کا امتزاج ہے، فلم کی کہانی برکت (فہد مصطفیٰ) اور اس کی بیوی الماس (ماہرہ خان) کے ازدواجی تعلقات کے گرد گھومتی ہے جو ایک طرف گھریلو کشمکش اور دوسری طرف مجرمانہ مہم جوئی کے درمیان الجھتے ہیں۔

ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایمانداری کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ مر تو سکتے ہیں لیکن چوری کا ایک نوالہ بھی قبول نہیں کریں گے۔ اس کے برعکس ماہرہ خان دولت کی جلد حصول کی خواہشمند دکھائی دیتی ہیں اور فہد مصطفیٰ کے کردار کو غلط راستہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان اقبال فلمز اور بگ بینگ فلمز کی مشترکہ پیشکش ’آگ لگے بستی میں‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔