کچے کے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کی آخری وارننگ مل گئی

Feb 11, 2026 | 00:44:AM
کچے کے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کی آخری وارننگ مل گئی
کچے کے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کی آخری وارننگ مل گئی
کچے کے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کی آخری وارننگ مل گئی
کچے کے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کی آخری وارننگ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امداد بزدار)  سکھر میں آپریشن نجاتِ مہران کے تحت سندھ پنجاب بارڈر پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان اور سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے رونتی اور ماچھکہ کے سرحدی علاقوں میں قائم پنجاب ٹو کیمپ کا معائنہ کیا۔

سندھ پنجاب بارڈر کا کچا علاقہ گھنے جنگلات، جزیروں اور دلدلی راستوں پر مشتمل ہے۔ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

آپریشن نجاتِ مہران کے باعث ڈاکوؤں میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی ہے۔  فورسز کی مسلسل پیش قدمی سے ڈاکو اپنے ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔  بعض ڈاکو صبح شام اپنے محفوظ ٹھکانے تبدیل کرنے لگے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام 

 ڈی آئی جی نے بتایا کہ سندھ پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔  ڈرون سرویلنس اور تھرمل کیمروں کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔  جدید ٹیکنالوجی سے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ کئی پناہ گاہیں تباہ کی جا چکی ہیں۔ ڈاکوؤں کا نیٹ ورک کمزور ہونے لگا ہے۔

 ڈی آئی جی ناصر آفتاب  نے مزید بتایا کہ سندھ کے ہوم منسٹر ضیاء الحسن لنجار کے احکامات پرڈاکوؤں کو ہتھیار ڈال کر سرینڈر کرنے کی آخری وارننگ دی جا چکی ہے۔ فورسز کی کارروائیاں جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔