ٹرائی نیشن سیریز: حارث رؤف  کی جگہ عاکف جاوید قومی ٹیم میں شامل

Feb 11, 2025 | 15:59:PM
 ٹرائی نیشن سیریز: حارث رؤف  کی جگہ عاکف جاوید قومی ٹیم میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں عاکف جاوید کو شامل کرلیا گیا۔

فاسٹ بولر عاکف جاوید کو حارث رؤف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ حارث روف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:کیا زخمی حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کھیل پائیں گے ؟ قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی

علم میں رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کی صورت اختیار کرجانے والا میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا اور میچ کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔