انگلینڈ کو دھچکا، آل راؤنڈر جیکب بیتھل زخمی، چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے آل راؤنڈر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے۔
جیکب بیتھل جنہوں نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:قذافی کے بعدنیشنل سٹیڈیم کے افتتاح پر اللّٰہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے،محسن نقوی
21 سالہ بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شیریاس کی وکٹ بھی حاصل کی،انجری کے باعث بیتھل بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔