دلہن کا اپنی شادی میں ایسا ڈانس کہ سب دیکھتے رہ گئے

Feb 11, 2023 | 15:04:PM
شادیاں اب دولہا اور دلہن کے ڈانس کے بغیر نامکمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے روز دولہا اور دلہن کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شادیاں اب دولہا اور دلہن کے ڈانس کے بغیر نامکمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے روز دولہا اور دلہن کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ 

 انٹرنیٹ ایسے لوگوں کی ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے جو اپنی شادیوں اور پارٹیوں میں  لطف اندوز ہونے کے لیے ڈانس کرتے ہیں۔ اسی حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،جس میں بھوجپوری گانے پر دلہن کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  دلہن بھوجپوری گانے ’لے لے آئے کوکا کولا‘ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے اوردلہا مسکراہٹ کے ساتھ دلہن کو دیکھ رہا ہے. 

دلہن کچھ دیر پرفارم کرنے کے بعد تھوڑی شرمیلی دکھائی دیتی ہے لیکن دولہا اور مہمان  اسے ڈانس کرتے رہنے کا کہتے ہیں، جس کے بعد وہ ڈانس کرتی رہتی ہے۔ بعد میں دولہا کو بھی دلہن کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ  کیے جانے کے بعد ویڈیو نے  بڑے  پیمانے پر K31.5 سے ذیادہ لائکس حاصل کیے ہیں اور ہر گزرتے سیکنڈ میں تعداد بڑھ رہی ہے۔