بھگوڑے عادل راجہ نے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بھگوڑے عادل راجہ نے معافی مانگ لی ، عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر تحریری معافی ایکس پر پوسٹ کی۔
عادل راجہ کے معافی ٹویٹ میں لکھا ہےکہ کہ عدالت نے کہا کہ جون 2022 میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز تھے،9 اکتوبر 2025 کے فیصلے میں مجھے ذمہ دار ٹھہرایا گیا، مجھے راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا، عدالت نے میرے خلاف قانونی اخراجات بھی منظور کیے۔عادل راجہ نےاعتراف کیا کہ 14 سے 29 جون 2022 کے دوران میں نے ہتک آمیز الزامات لگائے تھے، میرے پاس ان الزامات کا کوئی دفاع موجود نہیں تھا، میں لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق معافی مانگتا ہوں۔

لندن کی عدالت نے ہدایت کی تھی کہ مجرم عادل راجہ معافی 22 دسمبر سے پہلے مانگے،معافی نامے کو 28 دن تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نمایاں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لندن ہائیکورٹ نے عادل راجا کوجھوٹا ثابت کردیا