لندن ہائیکورٹ نے عادل راجا کوجھوٹا ثابت کردیا

Dec 11, 2025 | 13:27:PM
لندن ہائیکورٹ نے عادل راجا کوجھوٹا ثابت کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لندن ہائیکورٹ نے عادل راجاکو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے  بریگیڈیئرراشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کردیا۔
 لندن ہائی کورٹ نے فیصلے میں عادل راجا کے الزامات کو مکمل جھوٹ اوربہتان قراردیتے ہوئے عادل راجا کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔
عادل راجا کو دو لاکھ 60 ہزارپاؤنڈ بطورعبوری اخراجات فوری ادا کرنا ہوں گے، تمام ادائیگیاں 22 دسمبر2025  تک کرنا لازمی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:متنازع ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم
عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب الیکشن، مبینہ ملاقاتوں اور رجیم چینج سے متعلق تمام بیانیے جھوٹ تھے، عادل راجا کے الزامات کا مقصد شخصیت کشی تھا اوران کاحقیقت سے تعلق نہیں تھا، حکم نہ ماننے پر توہین عدالت،جرمانہ اور جیل ہوگی۔