پنجاب میں زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا پلان فائنل 

Dec 11, 2025 | 15:26:PM
پنجاب میں زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا پلان فائنل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )پنجاب حکومت نے زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا پلان فائنل کرلیا۔
پنجاب کے کسان 40 فیصد رقم ادا کرکے زرعی مشینری حاصل کرسکیں گے ، جدید مشینری کی خرید پر حکومت 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی دے گی ،اس میں روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، چیسل پلو سمیت 26 بنیادی زرعی آلات سبسڈی میں شامل ہیں۔
ویجیٹیبل نرسری ٹرانسپلانٹر، شوگرکین پلانٹر، سلیج ہارویسٹر بھی سبسڈی فہرست میں شامل ہیں،مشینوں کی قیمت 1.7 لاکھ سے 20 لاکھ روپے پر سبسڈی 54 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے کالجز میں موسم سرما کی دس روزہ چھٹیوں کا اعلان
حکام کے مطابق پروگرام سے کاشتکاروں کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی،جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور بروقت کاشت بھی یقینی ہوگی ،صوبے بھر میں زرعی میکانائزیشن تیزی سے فروغ پائے گی ۔