بہاولنگر میں بکریوں کا منفرد مقابلہ حسن، مستانی چال کے ساتھ ریمپ پر واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آپ نے حسیناؤں کے مقابلہ حسن دیکھے ہوں گے لیکن پاکستان میں ایک ایسا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں بکریوں نے ریمپ پر واک کی ہے۔
بہاولنگر کے علاقے زمان نگر میں سجا ایسا منفرد مقابلہ حسن جس میں حسیناؤں کے بجائے مستانی چال والی خوبصورت بکریوں نے شرکت کی۔
اس منفرد مقابلے میں ملک بھر سے بیتل مکھی چینی نسل کی ناز ونعم سے پلی 650 بکریوں نے ریڈ کارپٹ پر ماڈلز کی طرح واک کر کے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور شائقین پر سحر طاری کر دیا۔
اس موقع پر لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر ثقافی جھومر رقص پیش کیا اور بھنگڑے ڈال کر خوب محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں:ٹریفک کے بعد ریسٹورنٹس کے بھی’’ ای چالان‘‘
5 فٹ قامت کی خوبصورت نقش ونگار اور مستانی چال والی ’’سوہنی‘‘ نامی بکری نے حریف بکریوں کو مات دے کر یہ مقابلہ حسن جیتا۔
اس مقابلے کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں انعام شوکت نے پوزیشن ہولڈرز بکریوں کو ہار اور میڈل پہنائے جب کہ ان کے مالکان کو خصوصی انعامات پیش کیے۔
اس مقابلے میں شریک بکریوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب کا کلچر ہے اور ایسے ایونٹس سے اپنی ثقافت کو عالمی سطح پر پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔