ٹریفک کے بعد ریسٹورنٹس کے بھی’’ ای چالان‘‘

Dec 11, 2025 | 13:18:PM
ٹریفک کے بعد ریسٹورنٹس کے بھی’’ ای چالان‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے ڈھائی ماہ قبل پہلے کراچی میں ای چالان کرنے کا آغاز کیا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کو بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے موصول ہو چکے ہیں، کئی طبقے بھاری چالانوں کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔

تاہم اس مخالف کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:عدالت میں عدم پیشی پر علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

صوبائی حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالان سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر خوراک سندھ محبوب الزمان نے پی پی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی اور انہیں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن اور محکمے میں ویٹ سٹاک پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خوراک نے فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کیخلاف سندھ فوڈ اتھارٹی حالیہ کارروائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد عوام کو بہتر اور صحت بخش خوراک کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔