پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کارشہروں سےبڑھا کر دیہاتوں تک لے  جانے کافیصلہ

Dec 11, 2025 | 12:22:PM
پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کارشہروں سےبڑھا کر دیہاتوں تک لے  جانے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی)اگلے مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کارشہروں سےبڑھا کر دیہاتوں تک لے جایا جائےگا،دیہاتوں میں پراپرٹی ٹیکس 2مرحلوں میں نافد کیا جائےگا۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دیہاتوں میں کمرشل پراپرٹیز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا،دیہاتی ایریاز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے10سے15ارب کا اضافہ متوقع ہے۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق کمرشل پراپرٹیز میں دوکانیں،کارخانے اورمیرج ہال سمیت دیگر پرپر اپرٹی ٹیکس عائد کیا جائےگا،دوسرے مرحلے میں رہائشی ایریاز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف
ایکسائزذرائع کے مطابق اب تک شہری علاقوں سے محکمہ ایکسائز 30 ارب کے قریب وصولیاں کررہا ہے،محکمہ ایکسائز نے تجاویز تیار کرکے ریسورس موبائلزیشن کمیٹی میں بھجوا دی ہیں،دیہاتی علاقوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کاحتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائےگا۔