اہم پی پی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Dec 11, 2023 | 15:31:PM
پیپلز پارٹی رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے اپنی سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے اپنےسیاسی مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  سونے کا دام گر گیا، کتنا کا تولہ ہو گیا ؟ جانیے

سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

سید شہزاد شاہ  کے مطابق وہ خیرپور میں ن لیگ کو مضبوط کریں گے۔