پی ٹی آئی کے نومنتخب کونسلر کے گھر پر مخالف گروپ کی فائرنگ،ایک نوجوان جاں بحق

Dec 11, 2022 | 19:50:PM
آزادکشمیر، بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی، نومنتخب کونسلر، مخالف گروپ، فائرنگ، نوجوان جاں بحق،
کیپشن: فائرنگ سے زخمی نوجوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نومنتخب کونسلر کے گھر پر مخالف گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماہنی چاہی نہالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے نومنتخب کونسلر نوید اختر کے گھر پر جیت کی خوشی میں تقریب جاری تھی کہ مخالف گروپ نے آکر فائرنگ کردی ،گولی لگنے سے خالق حسین ساکن نہالہ عمر 40 سال شدید زخمی ہو گیا تھا۔
زخمی عبدالخالق کو تشویشناک حالت میں بھمبر ریفر کیا گیا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا،خاندانی ذرائع نے بھی نوجوان کی موت کی تصدیق کردی،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد؛ سیروتفریح کیلئے جانیوالوں کوسٹر کھائی میں جا گری