ایبٹ آباد؛ سیروتفریح کیلئے جانیوالوں کوسٹر کھائی میں جا گری

Dec 11, 2022 | 19:16:PM
ایبٹ آباد، خیرہ گلی، سیروتفریح، کوسٹر کھائی میں جا گری،
کیپشن: ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوتے رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایبٹ آباد میں خیرہ گلی کے قریب سیر و تفریح کیلئے جانے والی کوسٹر کھائی میں جاگری ،کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے،امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار افراد گوجرانوالہ سے سیر کیلئے گلیات آئے تھے کہ واپسی پر حادثہ کا شکار ہو گئے،11 زخمیوں کو نکال لیاگیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔
اندھیرے اور روڈ پر برف سے پھسلن کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کاسامنا ہے،مقامی افراد امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ