جلالہ کے مقام پر نالہ اوجھ میں 39900 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب 

Aug 11, 2026 | 21:29:PM
جلالہ کے مقام پر نالہ اوجھ میں 39900 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) دریائے راوی کے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔جلالہ کے مقام پر نالہ اوجھ میں 39900 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی سطح ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق نالہ ڈیک میں 7720 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے  کی سیلابی سطح ہے۔نالہ ککر ڈیک میں 16487 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے  کی سیلابی سطح ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام دریاؤں اور ملحقہ نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی جی سیف انور جپہ نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ایمرجنسی کنڑول رومز الرٹ ہیں۔عوام الناس موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔شہری دریاوں نہروں  اور نالوں میں نہانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پریشان کن خبر! پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو گئیں

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: