اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

Aug 11, 2026 | 17:31:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند نے حلف اٹھایا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل تقریب میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :ماہرین قلب کا روزانہ 15 سے 30 منٹ ننگے پاؤں چلنے کا مشورہ