79ویں جشن آزادی: تاریخی باب خیبر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

Aug 11, 2025 | 23:02:PM
79ویں جشن آزادی: تاریخی باب خیبر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضلع خیبر میں جشنِ آزادی، معرکہ حق کا عزم اور حب الوطنی کا جوش عروج پر پہنچ گیا، اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی معرکہ حق اور 79ویں جشن آزادی پر تاریخی باب خیبر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، اس سلسلے میں مرتب شدہ جامع پلان پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جمرود کی جانب سے 79 ویں جشن آزادی کے مناسبت سے تاریخی باب خیبر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، معرکہ حق اور جشن آزادی کے اس پُرمسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے معرکہ حق اور جشن آزادی ہفتہ قومی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 13اگست کولبرٹی چوک میں میوزیکل کنسرٹ کاانعقادکا فیصلہ