74 سالہ رجنی کانت کے فلم قلی کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا

Aug 11, 2025 | 23:00:PM
74 سالہ رجنی کانت کے فلم قلی کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا
کیپشن: رجنی کانت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے فلم قلی کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا۔

بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’قلی‘ 14 اگست کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں عامر خان، اوپیندرا سمیت دیگر بھی نظر آئیں گے۔

یہ فلم بڑے بجٹ سے بنائی گئی ہے اور اس فلم کا بجٹ 350 سے 400 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اس فلم کیلئے اداکاروں کیجانب سے وصول کیے گئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں عامر خان مختصر سے کردار میں نظر آئیں گے جو کہ 15 سے 20 منٹ کا ہے اور اس کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ نے 20 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ سپر سٹار رجنی کانت نے اس فلم کیلئے 200 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کا معاوضہ 150 کروڑ تھا اور فلم کی ریلیز سے بڑی تعداد میں  ایڈوانس بکنگ نے پروڈیوسرز کو معاوضہ بڑھانے پر مجبور کردیا۔

اس فلم کیلئے اداکار ستھیا راج اور اداکارہ شروتی ہاسن نے 4، 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا جبکہ ہدایت کار نے 50 کروڑ بھارتی روپے فیس وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر آباد ضمنی الیکشن؛سابق ایم این اے نظرانداز، ن لیگ نے وفاقی وزیر کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردی