سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں شبلی فراز کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج شبلی فراز کو مس کر رہے ہیں وہ کمیٹی میں کافی ایکٹو تھے۔
محسن عزیز نے کہا کہ بدقسمتی سے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، شبلی فراز کی خدمات پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کے ذکر پر کمیٹی ممبران نے ڈیسک بھی بجائے۔
چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ سینٹر مرزا آفریدی کو کمیٹی اجلاس میں ویلکم کرتے ہیں ، اس کمیٹی کو آپ کی ضرورت ہے۔
سینیٹرمرزا آفریدی نے کہا کہ ایک منصوبے پر 14 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں مگر پھر بھی رکا ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے پاس صرف بجلی ہی ایک ذریعہ ہے،اگر یہ بھی رک گیا تو بہت زیادتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں:شرجیل میمن