اسٹیٹ بینک کا 14 اگست کو تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست پر تعطیل کا اعلان کردیا، مرکزی بینک سمیت تمام تجارتی بینکوں میں چھٹی ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی قوم 14 اگست کو وطن عزیز کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منارہی ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست کی مناسبت سے ملک بھر میں بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔اس روز بینک ہر قسم کی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف
مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو تمام تجارتی بینکوں میں بھی تعطیل ہوگی۔