پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف 

Aug 11, 2025 | 16:09:PM
پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے جشن آزادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں  14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ۔

سعودی عرب، گلف ممالک، متحدہ عرب امارات، اندرون ملک اور نادرنز ایریا جانے والوں کے لیےرعایت کا اعلان کیا گیا ۔

مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے ۔

ڈسکاؤنٹ کا اطلاق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہی ہوگا ۔

پی آئی اے نے لاہور سمیت ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کوہدایات جاری کر دی۔