9 مئی مقدمات:یاسمین راشد اوراعجاز چوہدری کو 10، 10 سال سزا،شاہ محمود بری 

Aug 11, 2025 | 16:26:PM
9 مئی مقدمات:یاسمین راشد اوراعجاز چوہدری کو 10، 10 سال سزا،شاہ محمود بری 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا،عدالت نے محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی کی بنی گالہ رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبرسے منتظمین لاعلم ہیں: سلمان اکرم راجہ

شاہ محمود قریشی 9مئی کے دونوں مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5 ، 5 سال قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔