پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی،متعدد زخمی

Aug 11, 2025 | 09:56:AM
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی،متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، کئی ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اقلیتوں کی قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

دوسری جانب ایم ایس  پی آئی سی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ  آتشزدگی کے اِس واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہسپتال ملازم محمد حارث سمیت 10 سے زائد زخمی ڈاکٹرز کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا  گیا جہاں اُن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہاسٹل کے کمرے میں پھنسے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا اور آگ پر قابو پا لیا ہے، اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔