اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے صحافی اپنے 4ساتھیوں سمیت شہید

Aug 11, 2025 | 09:19:AM
 اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے صحافی اپنے 4ساتھیوں سمیت شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار،  الجزیرہ کے معروف صحافی  انس الشریف اپنے 4 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔

غزہ کے الشفاء ہسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو ہسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا پاکستان کیلئے براہ راست پراوزیں شروع کرنے کا اعلان 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔

شہادت پانے والوں میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور میڈیا ورکر محمد نوفل شامل ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انس الشریف نے شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، انسانی بحران اور جنگی جرائم کی وسیع کوریج کی تھی، جس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انس الشریف پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے تاہم اس دعوے کے شواہد تاحال منظرِ عام پر نہیں لائے گئے۔

ذرائع کے مطابق انس الشریف ان صحافیوں میں شامل تھے جو غزہ میں جاری تباہی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے دن رات مصروف تھے۔

واضح رہے کہ 22 ماہ میں 662 فلسطینی کھلاڑیوں اور سپورٹس عہدیداران کو شہید کردیاگیا  ۔