تیاریاں مکمل ،نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے؟

Aug 11, 2023 | 09:18:AM
تیاریاں مکمل ،نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف 4 سال کی خود ساختہ جلا وطنی کو ختم کرتے ہوئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے ۔ 

تفصیلات کےمطابق  شہباز شریف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان  پہنچیں گے اور یہاں آکر وہ  اپنے کیسز کا سامنا کریں گے ، 

واضح رہے کہ نواز شریف ڈیڑھ ماہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے وہ آئندہ ماہ پاکستان روانہ ہوں گے، شریف فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف سے متعدد سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں طے ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر ن لیگی رہنما لندن آ کر نواز شریف سے ملاقات کریں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن واپس پہنچ گئے ہیں وہ 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے، نواز شریف نے اس عرصے کے دوران سعودی عرب اور یورپ کے 3 ممالک کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے شدید زلزلہ، خوفزدہ افراد نے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں