صبح سویرے شدید زلزلہ، خوفزدہ افراد نے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں

Aug 11, 2023 | 09:04:AM
صبح سویرے شدید زلزلہ، خوفزدہ افراد نے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ترکیہ اور جاپان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث 23 افراد زخمی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مغربی صوبے ملاتیا میں 5 اعشاریہ 3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں نے خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں،عمارتوں سے چھلانگیں لگانے کے باعث 23 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی تقریبات ، ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

دوسری جانب جاپان کے جزیدے ہوکائیڈو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ،جس کی گہرائی 46 کلومیٹر تھی۔