امریکی وزیر دفاع کا جنرل باجوہ کو فون،خطے کی سکیورٹی پرتفصیلی بات چیت

Aug 11, 2021 | 21:01:PM
 امریکی وزیر دفاع کا جنرل باجوہ کو فون،خطے کی سکیورٹی پرتفصیلی بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق مشترکہ مقاصد پر گفتگو کی گئی ۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان سے تعلقات میں مزید بہتری کا سلسلہ جاری رکھنے میں اظہارِ دلچسپی کیا۔جان کربی نے بتایا کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید سے بات چیت کے دوران خطے میں مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات پر بات کی۔گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتِ حال، علاقائی سلامتی و استحکام، پاک امریکا دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
 یہ بھی پڑھیں۔